ٹرمپ کے مبینہ توہین آمیز تبصرے پر مودی کا ردعمل ضروری ہے :کھرگے

   

نئی دہلی، 23 اپریل (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے وزیر اعظم مودی پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مبینہ توہین آمیز بیان پر خاموشی کا الزام عائد کیا اور کہا کہ دباؤ کی اس کوشش پر ردعمل دینے مودی کو وقت نکالنا چاہیے ۔کھرگے نے سوشل میڈیا پر کہا کہ مودی کے دوست ‘نمستے ٹرمپ’ نے ہندوستان کے خلاف مبینہ طور پر قابل اعتراض اور توہین آمیز الفاظ استعمال کرکے تبصرہ کیا ہے ، لیکن مودی نے اس پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے ۔ وزارت خارجہ ترجمان سے خاموشی اختیار کرنے والے بیان کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے اس معاملے پر حکومت کے موقف پر بھی سوال اٹھائے اور کہا کہ امریکہ کی ترقی میں ہندوستانیوں کا رول اہم رہا ہے ، لہٰذا اس معاملے کو امریکی حکومت سے اعلیٰ سطح پر اٹھایا جانا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے پاکستان ۔ امریکہ تجارتی معاہدے کے ڈھانچے ، ‘آپریشن سندور’ میں ثالثی کے دعوے ، ‘برکس ختم ہو چکا ہے ‘ جیسے بیانات کے ساتھ ہندوستان پر 50 فیصد ٹیرف جیسے معاملے پر حکومت کا خاموشی اختیار کرنے کا رویہ ملک کے مفاد میں نہیں رہا ہے ۔