واشنگٹن: عالمی شہرت یافتہ فٹبال کوچ اور این ایف ایل کے ہیڈ کوچ بل بلیچک نے امریکہ کے ایک اعلیٰ سیول ایوارڈ کو صدر ٹرمپ کے ہاتھوں لینے سے انکارکردیا۔ امریکہ کی نیشنل فٹبال لیگ کے ہیڈ کوچ بل بلیچک نے صد ٹرمپ کے ہاتھوں سے اعلیٰ سول ایوارڈ لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی عمارت پرٹرمپ حامیوں کے حملے پر احتجاجاً ایوارڈ نہیں لوں گا۔ انہیں یہ ایوارڈ جمعرات کے روز صدر ٹرمپ ایک تقریب میں دینے والے ہیں۔نیوانگلینڈ پیٹریاٹس سے تعلق رکھنے والے کوچ بل بیلچک نے کہا کہ جب پہلی مرتبہ صدارتی تمغہ آزادی دینے کی پیش کش کی گئی تو وہ خوشی سے پھولے نہیں سما رہے تھے تاہم پچھلے ہفتے ٹرمپ کے حامیوں کے کانگریس پر کے بعد انہوں نے اپنا خیال بدل لیا۔یہ ایوارڈ امریکہ کی سلامتی یا قومی مفادات کے لئے نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو دیا جاتا ہے۔