ٹریفک تحدیدات کیخلاف دہلی میں احتجاج

   

نئی دہلی ۔ /12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے سریتا وہار کے رہنے والے عوام نے ٹریفک پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ اس علاقہ میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج ہونے کے باعث گزشتہ چند ہفتوں سے پولیس نے سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کی ہیں ۔ اس کی وجہ سے عوام کو خاص کر موٹر رانوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔ متھورا روڈ اور کلیندی کونج کے درمیان روڈ نمبر 13A کو احتجاج کے باعث ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا تھا ۔ اب عوام ان رکاوٹوں کو ہٹانے کا مطالبہ کررہے ہیں تاکہ ٹریفک کے بہاؤ میں تیزی آسکے ۔