ایجنسی اہلکاروں نے کہاکہ وہ فیصلے کا مطالعہ کررہے ہیں اور بہت جلد سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی جائیگی۔
نئی دہلی۔اہلکاروں نے کہاکہ 1993سلسلہ وار ٹرین دھماکوں میں عبدالکریم تونڈا کو اجمیر کی ایک خصوصی عدالت سے بری کئے جانے کے احکامات کو سپریم کورٹ میں سی بی ائی چیالنج کریگی۔
ایجنسی نے کہاکہ اب تک اس کیس میں 12لوگ سمیت عرفان اور حمید الدین کو جمعرات کے روز ٹاڈا عدالت کے جج مہاویرپرساد گپتا نے عمر قید کی سزا سنائی ہے۔
اس جج نے تونڈا کوبری کیاہے۔ایجنسی اہلکاروں نے کہاکہ وہ فیصلے کا مطالعہ کررہے ہیں اور بہت جلد سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی جائیگی۔
ٹاڈا عدالت کے احکامات کو سپریم کورٹ میں چیالنج کیاجاتا ہے۔چھ طویل مسافت کی ٹرینوں بشمول راجدھانی ایکسپریس‘ برائے لکھنو‘ کانپور‘ حیدرآباد‘ سورت اور ممبئی کے 1993میں 5-6کی درمیانی شپ سلسلہ وار چھ دھماکے ہوئے تھے۔
ان دھماکوں میں 2لوگوں کی موت اور 22لوگ زخمی ہوئے تھے۔ یہ معاملات سی بی ائی کے سپرد کئے گئے تھے جس نے اس ضمن میں پانچ علیحدہ ایف ائی آر درج کی تھی۔
سی بی ائی کے ایک ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاکہ ”تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ایودھیا میں ایک ڈھانچے کے انہدام کی پہلی برسی کے موقع پر مختلف ملزمان نے قانون کے ذریعہ قائم کی گئی حکومت کو خوفزدہ کرنے‘ بڑے پیمانے پر عوام میں دہشت پھیلانے اور بم دھماکے جیسی دہشت گردانہ کاروائیوں کے ارتکاب کرنے ملک کی مختلف برادریوں کے درمیان تفریق پیدا کرنے کے مقصد سے مجرمانہ سازش کی تھی“۔
ایجنسی نے 21ملزمین کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی جس میں سے 15کو 20سال قبل 2004میں اجمیر کی ٹاڈا عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔
سپریم کورٹ نے ان میں سے 10 مجرمین کی سزا کو برقرار رکھا تھا۔ مذکورہ 81سالہ تونڈا جو مطلوب دہشت گرد داؤد ابراہیم کا قریبی ہے بابری مسجد کی شہادت کی پہلی برسی کے موقع پر بم دھماکے انجام دینے کے ملزمین میں سے ایک مقرر کیاگیاتھا۔
ہند نیپال سرحد کے قریب ایک بستی سے اس کو گرفتار کیاگیاتھا۔ مذکورہ سی بی ائی ترجما ن نے کہاکہ ”ٹاڈا عدالت اجمیر نے 29فبروری 2024فیصلہ سنایا جس کے ذریعہ ٹرائیل کورٹ نے حمیر الدین اور عرفان احمد کو عمر قید کی سزا سنائی اور ایک ملزم(تونڈا) کو بری کردیاہے“۔