ٹرین سے اترنے کے دوران حادثہ دو ہلاک

   

حیدرآباد /14 جنوری ( سیاست نیوز ) ریلوے اسٹیشن پر ٹرین سے اترنے کے دوران پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد بشمول ایک ضعیف خاتون فوت ہوگئی ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ اور ریلوے پولیس نامپلی حدود میں یہ حادثات پیش آئے ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 60 سالہ محمودہ بیگم جو نارتھ لالہ گوڑہ علاقہ کے ساکن عبدالوہاب کی بیوی تھیں ۔ یہ خاتون کل کاچی گوڑہ ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 2 پر ٹرین میں سفر کرنے کے دوران فوت ہوگئی ۔ ریلوے پولیس کے مطابق یہ خاتون قلب پر حملہ کے باعث فوت ہوگئیں ۔ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 32 سالہ بالراج جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ سنگاریڈی ضلع کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص گنٹور سے آرہا تھا جب ٹرین لنگم پلی ریلوے اسٹیشن پہونچی ۔ یہ شخص ٹرین سے اترنے کے دوران گرکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کے مطابق سر پر گہرے زخم آنے سے یہ شخص برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔