ٹرین میں نابالغ لڑکی کے ساتھ دست درازی کے جرم میں آرمی جوان گرفتار 

,

   

آگرہ : نویوگ ایکسپریس میں ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ دست درازی کے جرم میں ایک فوجی جوان کو گرفتار کرلیاگیا ہے ۔ ملزم کے خلاف پوسکو کے تحت کیس درج کے جیل بھیج دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق فوج میں برسرخدمت جوان نے مبینہ طور پر ۱۱؍ سال کی عمر لڑکی کے ساتھ ٹرین میں دست درازی کی ۔

متاثرہ لڑکی اپنے گھر والو ں کے ساتھ بھوپال سے وشنو دیوی مندر جارہی تھی ۔ یہ واقعہ نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا جس پر متاثرہ کے گھروالوں نے ٹوئیٹر پر پولیس کو اطلاع دی ۔ انسپکٹر جی آرپی آگرہ وجئے سنگھ نے بتایا کہ ۱۹؍ اپریل کے دن متاثرہ لڑکی اپنی فیملی کے ساتھ کترا سے بھوپال واپس اپنے گھر جارہی تھی ۔ فوجی جوان ایم گنگیا جس کی پوسٹنگ چینائی میں ہوئی ہے وہ اسی ٹرین کے ڈبہ میں سفر کررہا تھا ۔اس نے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر لڑکی کے ساتھ دست درازی کی ۔ وجئے سنگھ نے مزید بتایا کہ ہمیں ٹوئٹر کے ذریعہ اس کی اطلاع دی ہے ۔ ہم اس کی اطلاع ملٹری پولیس کو دیدی ہے ۔ملزم کو آگرہ اسٹیشن پر روک لیا گیا او را سکے خلاف پوسکو کے تحت کیس درج کرلیاگیا ۔

بعد ازاں اسے کورٹ میں پیش کیا گیا کورٹ نے اسے جیل کی سزا سنائی ۔

YouTube video