حیدرآباد ۔ 14 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : بی فارمیسی کی طالبہ عائشہ میراں کے باقیات پر دوبارہ پوسٹ مارٹم کیا گیا ۔ ٹنالی ٹاون میں واقع قبرستان میں سی بی آئی ایس پی ویمل آدتیہ کی زیر قیادت ٹیم نے سی بی آئی عدالت کی ہدایت پر دوبارہ پوسٹ مارٹم انجام دیا ۔ عائشہ میراں کی 12 سال قبل 2007 میں اس کے ہاسٹل میں عصمت ریزی کر کے ہلاک کیا گیاتھا ۔ وہ نمرہ کالج کی سال اول بی فارمیسی کی طالبہ تھی ۔ اور ہاسٹل میں مقیم تھی ۔ عائشہ میراں کی والدہ شمشاد بیگم نے الزام عائد کیا تھا کہ سابق ریاستی وزیر کو نہرو رنگاراؤ کے پوترے اور اس کے دوستوں نے عائشہ میراں کی عصمت ریزی کی اور اس کا قتل کیا تھا ۔ تاہم مقامی پولیس نے کیس درج رجسٹر نہیں کیا ۔ جس کے بعد یہ کیس سی بی آئی کے حوالے کیا گیا تھا ۔۔