ٹوئٹر کی فیس لے کر ’بلیو ٹِک‘ دینے کی سروس شروع

   

واشنگٹن : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے فیس لے کر بلیو ٹِک دینے کی سروس دوبارہ شروع کردی جسے ٹوئٹر بلیو کا نام دیا گیا ہے۔کمپنی اعلامیے کے مطابق نئی سروس کی سبسکرپشن سے صارفین ٹوئٹس میں ترامیم اور 1080 پکسل کی ویڈیو اپ لوڈ کرسکتے ہیں۔اعلامیہ کے مطابق نئی سروس کی فیس ویب کے لیے 8 ڈالر فی ماہ جبکہ ایپل صارفین کے لیے11 ڈالر فی ماہ ہوگی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق نئے فیچر میں دیے گئے ترمیم کے بٹن سے متعلق سیکڑوں صارفین درخواست کر رہے تھے جبکہ کئی افراد کا کہنا ہے کہ اس سے غلط معلومات کے پھیلنے میں اضافہ ہوگا۔