ٹوکیو۔ ٹوکیو اولمپکس کی مشعل کا سفر کوویڈ کی تمام تر قواعد اور پابندیوں کے ساتھ جاری ہے اور ٹارچ ریلے نے ناگاساکی کا دورہ مکمل کیا اور اب اس کی منزل ٹوکیو ہے۔ٹوکیو اولمپکس کا آغاز 23 جولائی سے ہونا ہے جس کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے ۔ اولمپکس کی مثالی مشعل بھی آہستہ آہستہ اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے ٹوکیو کی جانب بڑھ رہی ہے۔ اولمپک مشعل نے جاپان کے تاریخی صوبے ناگاساکی کا دورہ مکمل کیا۔دوسری جانب جاپان میں ان دنوں ایک آن لائن درخواست بھی چل رہی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ کوویڈ وائرس کی وجہ سے ایونٹ کو منسوخ کردیا جائے۔ اس مطالبہ کے ساتھ دی جانے والی درخواست پر تقریبا سوا دو لاکھ سے زائد افراد نے دستخط کئے ہیں۔واضح رہے کہ اب سے تین ماہ بعد ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد ہونا ہے ، وائرس کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے سب سے بڑا سوال یہ پیدا ہو رہا ہے کہ اتنے بڑے ایونٹ کوکیسے محفوظ رکھا جائے۔کورونا بحران کی وجہ ٹوکیو المپکس جسے پہلے ہی گزشتہ سال ہی ایک سال کے وقفہ کیلئے ملتوی کردیا گیاتھا ۔ٹوکیو اولمپکس پہلے مقررہ شیڈول کے مطابق 2020 میں منعقد شدنی تھے لیکن گزشتہ برس کورونا وائرس کے منظر عام پر آنے اور اس کے سدباب کیلئے دنیا بھر میں عائد کئے جانے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے اسے ایک سال کیلئے ملتوی کردیا گیا تھا لیکن ابھی بھی اس کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگا ہوا ہے ۔