ٹوکیو: جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دو طیارے اُڑان بھرنے سے پہلے ہی ایک دوسرے سے ٹکرا گئے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایئرپورٹ حکام نے کہاکہ دونوں طیارے ٹیکسی کرتے ہوئے رن وے پر آپس میں ٹکرائے۔ حکام کی جانب سے کئی گھنٹے رن وے کو بند رکھا گیا۔ یہ واقعہ ہفتے کی صبح رپورٹ ہوا ٹکرانے والے مسافر طیارے ایوا ایئر اور تھائی ایئر ویز کے تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں طیارے رات 11 بجے کے قریب ٹیکسی وے کے قریب ایک دوسرے سے ٹکرائے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تھائی طیارے کے پروں میں سے ایک کا کچھ حصہ ٹکر کے باعث غائب ہوگیا جبکہ قرب ہی رن وے پر ملبہ پڑا دیکھا جاسکتا ہے۔