ٹوکیو ڈزنی لینڈ کی 40 ویں سالگرہ کا جشن

   

ٹوکیو: ڈزنی لینڈ کو 40 برس مکمل ہوگئے۔ اپنی 40 ویں سالگرہ پر ہفتے کے روز ’’ ہم آہنگی کے ساتھ ڈزنی کے رنگ’’ کے عنوان سے ایک نئی پریڈ پیش کی جائے گی جس کے ساتھ ہی سال بھر جاری رہنے والے جشن کی تقریبات کا بھی آغاز ہوجائے گا۔منٹ تک جاری رہنے والی پریڈ میں ڈزنی کی فلموں جیسے ‘‘زوٹوپیا’’ ‘‘موانا’’ اور ‘‘ریک اٹ رالف’’ کے کرداروں کے ساتھ ساتھ طویل عرصے سے پسندیدہ فلمیں میڈیا کو دکھائی گئیں۔ پرجوش پریڈ نے دل جیت لئے ہیں، سیاح مختلف انداز، کارٹونز اور رقص کی اس جادوئی سرزمین کی گہرائی میں کھوگئے ہیں، ایک خوشگوار ماحول پورے پارک کو منور کررہا ہے۔