حیدرآباد۔/8 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ٹی آر ایس کو قومی جماعت بھارت راشٹرا سمیتی ( بی آر ایس ) میں تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ جمعہ کو 1:20 بجے پارٹی ہیڈ کوارٹر پر چیف منسٹر کے سی آر نے بی آرایس کی تشکیل کے پروگرام کا انعقاد کریں گے جس میں پارٹی پرچم کی چیف منسٹر نقاب کشائی کریں گے۔ چیف منسٹر کے سی آر نے قومی سیاست میں حصہ لینے کیلئے ٹی آر ایس کو بی آر ایس میں تبدیل کرنے کیلئے 5 اکٹوبر کو دسہرہ کے موقع پر پارٹی ہیڈ کوارٹر تلنگانہ بھون میں ٹی آر ایس کا ایک توسیعی اجلاس طلب کیا تھا جس میں ایک قرار داد منظور کرتے ہوئے ٹی آر ایس کو بی آر ایس میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ن