حیدرآباد11 دسمبر (یو این آئی) بھارت راشٹراسمیتی(بی آرایس) کا ایک بڑا فلیکسی آندھراپردیش کے این ٹی آرضلع مستقر اوردوسرے مقامات پر لگایاگیا ہے ۔ تین دن پہلے الیکشن کمیشن نے ٹی آر ایس کو بھارت راشٹرسمیتی میں تبدیل کرنے منظوری دی تھی۔بی آرایس سربراہ و چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو جلد قومی سیاست میں قدم رکھنے والے ہیں۔ملک کی سیاست میں تبدیلی کے مقصد سے انہوں نے پارٹی کے نام کی تبدیلی کی ہے جس کے بعدایک اورتلگو ریاست آندھراپردیش میں نئی پارٹی کے فلکسی لگائے گئے ہیں۔بی آرایس لیڈروں بنڈی رمیش، ڈی بھون کمار کے نام سے ایم جی روڈ پر سٹی پولیس کامپلکس اور گولاپوڈی کے امبیڈکر نگر میں فلکسی کے ذریعہ اس کا استقبال کیاگیا ہے ۔فلکسی بورڈس پر تلگو میں لکھاگیا ہے ملک کی سیاست میں نئے دورکاآغاز،اب کوئی گروہ واری سیاست نہیں ہوگی۔آندھراپردیش کی ترقی کیلئے نیا بھروسہ ۔فلکسی میں چندرشیکھرراو، ان کے فرزند کے ٹی آر کی بھی تصاویر لگائی گئی ہیں۔