ٹیٹ امتحانات کی 30 جون کو ـKey جاری ہوگی

   

حیدرآباد ۔ 23 ۔ جون (سیاست نیوز) تلنگانہ میں اساتذہ کی اہلیت کے امتحان (TET) کے امتحانات 22 جون کو پرامن طریقے سے اختتام کو پہنچے۔ محکمہ تعلیم کے عہدیداروں کے مطابق اس بار ریاست بھر میں ٹیٹ امتحانات کیلئے جملہ 1,53,752 لاکھ امیدواروں نے رجسٹریشن کروایا تھا جن میں سے 1,15,028 لاکھ امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی جبکہ 38,724 امیدوار غیر حاضر رہے۔ امتحانات کے کامیابی سے مکمل ہونے کے بعد امیدواروں کو نتائج کا بے صبری سے انتظار ہے جس کیلئے محکمہ تعلیم نے تیاریاں تیز کردی ہیں۔ حکام کی جانب سے امتحانات کے نتائج اور جوابی کلید کیلئے شیڈول طئے کیا گیا ہے جس کے مطابق امتحان کی ابتدائی کلید (key) 30 جون کو باقاعدہ طور پر آن لائین جاری کردی جائے گی ۔ جس پر امیدوار اپنے اعتراضات درج کراسکتے ہیں۔ ابتدائی کلید پر اعتراضات کے جانچ کے بعد جولائی کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں ٹیٹ امتحانات کے فائنل نتائج جاری ہونے کی توقع کی جارہی ہے ۔ 2/k