حیدرآباد۔/15 مارچ، ( سیاست نیوز) چیف الیکشن آفیسر وکاس راج نے سرور نگر اسٹیڈیم میں ٹیچر زمرہ کی ایم ایل سی الیکشن کے ووٹوں کی گنتی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ محبوب نگر، رنگاریڈی، حیدرآباد اضلاع پر مشتمل ٹیچرس زمرہ کی ایم ایل سی نشست کیلئے رائے دہی 13 مارچ کو ہوئی اور کل 16 مارچ کی صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی کا آغاز ہوگا۔ وکاس راج نے کہا کہ تین مرحلوں میں بیالٹ کی گنتی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ رائے شماری میں شفافیت کیلئے کاونٹنگ آفیسرس کی نشستوںکا انتظام کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رائے شماری کے دوران تمام تر احتیاطی اقدامات کئے جائیں۔ اس سلسلہ میں اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ مشاورت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ 13 مارچ کو9 اضلاع پر مشتمل 29720 رائے دہندوں کو حق رائے دہی سے استفادہ کرنا تھا اور رائے دہی کا فیصد 90.40 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ رائے شماری مرکز پر پولیس کے وسیع تر انتظامات کئے گئے۔ر