ٹیچر تقرری گھوٹالہ:ارپیتا مکھرجی سے ای ڈی کی پوچھ تاچھ

   

کولکاتا: ٹیچر تقرر ی گھوٹالے میں گرفتارپارتھو چٹرجی کی خاتون دوست ارپیتا مکھرجی سے پوچھ تاچھ کیلئے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے تین اہلکارمنگل کو علی پور خواتین جیل میںگئے ۔ ٹیم میں خواتین افسران بھی شامل ہیں۔ ایس ایس سی بدعنوانی کیس میں تفتیشی افسران مزید معلومات جمع کررہی ہے ۔ایس ایس سی بدعنوانی کے معاملے میں ای ڈی نے کئی الیکٹرانک آلات ضبط کیے ہیں۔ ان کا فرانزک معائنہ کیا گیا ہے ۔ رپورٹ آچکی ہے ۔ اب ای ڈی سابق ریاستی وزیرپارتھو چٹرجی کے قریبی ساتھی سے مزید معلومات حاصل کر رہے ہیں۔ارپیتا کو ای ڈی نے 23 جولائی کو گرفتار کیا تھا۔ اسے ای ڈی کی حراست میں بھیج دیا گیا۔ 5 اگست کو ای ڈی کی خصوصی عدالت نے انہیں 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا۔ اس کے بعد ای ڈی نے ملزم سے پوچھ گچھ کے لیے جیل جانے کی اجازت مانگی تھی ۔ اس دن درخواست منظور کر لی گئی۔ ارپیتا سے منگل کو تفتیش کاروں نے اصلاحی مرکز میں پوچھ گچھ کی۔