اسی کے مطابق درخواست گذار نے ایک اعلامیہ مانگا ہے کہ درخواست گذار کے کویڈ19ٹیکہ سند پر وزیراعظم کی تصویر اس کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
کیرالا۔ کیرالا ہائی کورٹ میں ایک تحریری درخواست دائر کرتے ہوئے کویڈ19کے خلاف ٹیکہ لگانے والے شہریوں کو جاری کئے جانے والے ٹیکہ سرٹیفکیٹ پر وزیراعظم نریندر مودی کی تصویر چسپاں کرنے کے عمل کو چیالنج کیا گیاہے۔
جسٹس پی بی سریش کمار نے جمعہ کے روز درخواست کو قبول کیا اور معاملے پر سنوائی دوہفتو ں کے بعد مقرر کی ہے۔مذکورہ درخواست گذار ہندوستان کے ایک سینئر شہری اور آر ٹی ائی جہدکار ہیں۔
انہوں نے ایک خانگی اسپتال سے پیسے دیکر کویڈ19کا ٹیکہ لگایا ہے۔
اس کے فوری بعدٹیکہ لگانے کے ثبوت کے طور پر انہیں سرٹیفکیٹ ملا‘ جس پر ایک پیغام کے ساتھ وزیراعظم کی تصویر لگی ہوئی ہے۔اسی پر برہم ہوکر وہ وکیل اجیت کے ذریعہ ہائی کورٹ پہنچے او راس مسلئے کو اجاگر کیا ہے۔
کویڈ ٹیکہ سرٹیفکیٹ پر وزیراعظم کی تصویر چسپاں کرنے میں آیا کوئی مفاد عامہ ہے۔
درخواست گذار نے استدلال پیش کیاکہ اس سرٹیفکیٹ پر وزیراعظم کی تصویر چسپاں کرنے میں کوئی مفاد عامہ نہیں ہے۔
سرٹیفکیٹ پر سے تصویر ہٹانے پر نہ تو ریاست او رنہ ہی مرکزی حکومت کی کسی پالیسی کو نقصان نہیں پہنچے گا