نئی دہلی22اگست (یو این آئی) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں منظور ہونے والے انکم ٹیکس ایکٹ 2025 کو اپنی منظوری دے دی ہے ۔ گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ ایکٹ اگلے سال یکم اپریل سے ملک بھر میں نافذ ہو جائے گا۔ یہ ایکٹ 1961 کے انکم ٹیکس ایکٹ کی جگہ لے گا۔