حیدرآباد۔/7ڈسمبر، ( سیاست نیوز) بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے نے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں امیدواروں کا انتخاب اور ٹکٹ کی تقسیم ہائی کمان کے دائرہ اختیار میں رہے گی۔ کاماریڈی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بنڈی سنجے نے کہا کہ اپنی ذات کیلئے کام کرنے والے افراد کا پارٹی میں کوئی مستقبل نہیں رہے گا جبکہ پارٹی کیلئے مشقت کرنے والے قائدین کا پارٹی میں تابناک مستقبل رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹکٹ کے الاٹمنٹ پر پارٹی ہائی کمان کا فیصلہ قطعی رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ایک پابند ڈسپلن پارٹی ہے اور پیروی کے ذریعہ عہدے حاصل کرنے کی کوششیں رائیگاں ثابت ہوں گی۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں سے کہا کہ وہ اپنا وقت ضائع کرنے کے بجائے پارٹی کیلئے محنت کریں تاکہ ان کی شناخت بن سکے۔ جو قائدین اور کارکن پارٹی کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہوں گے انہیں پارٹی ٹکٹ حاصل ہوگا۔ر