پاسپورٹ سیوا مراکز ہفتہ 3 ڈسمبر کو کام کریں گے

   

حیدرآباد۔/30 نومبر، ( سیاست نیوز) ریجنل پاسپورٹ آفیسر ڈی بالیا نے بتایا کہ 3 ڈسمبر ہفتہ کو تمام پاسپورٹ سیوا کیندر اور پوسٹ آفس پاسپورٹ سیوا کیندر کھلے رہیں گے تاکہ درخواستوں کی یکسوئی جاسکے۔ درخواست گذار نئے اپواینٹمنٹس بک کراسکتے ہیں یا پہلے سے طئے شدہ اپواینٹمنٹ کو ری شیڈول کرانے کی سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ نارمل اور تتکال دونوں زمرہ جات میں یہ سہولت رہے گی۔ نئے اپواینٹمنٹ کے درخواست گذاروں کو چاہیئے کہ وہ ویب سائیٹ www.passportindia.gov.in پر آن لائن اپنے فارم داخل کریں اور آن لائن ادائیگی عمل میں لائیں۔ بعد میں ویب سائیٹ پر لاگ ان کرتے ہوئے ادائیگی اور اپواینٹمنٹ کے شیڈول کا جائزہ لیں۔ کنفارم ہونے کی صورت میں اسے پورٹل پر دیکھا جاسکتا ہے۔ ایسے امیدوار جنہوں نے پہلے ہی اپواینٹمنٹ بک کرلیا ہے وہ ری شیڈول کرسکتے ہیں۔ تتکال اسکیم کے تحت پاسپورٹ کے حصول کیلئے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کو کم از کم تین اسنادات داخل کرنا ہوگا جبکہ 18 سال سے کم عمر کے درخواست گذاروں کو دو ڈاکیومنٹس جمع کرانے ہوں گے۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مکمل نام، تاریخ پیدائش، والد کا نام اور دیگر تفصیلات دستاویزات کے مطابق رہیں۔ تتکال میں ضروری دستاویزات کے بغیر درخواست کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ر