نئی دہلی 3 نومبر ( ایجنسیز ) الیکشن کمیشن کی جانب سے اترپردیش ‘ اتراکھنڈ ‘ پنجاب ‘ گوا اور منی پور میں ایس آئی آر مکمل ہونے کے بعد ووٹرس کی تعداد میں 13.24 فیصد کی غیر معمولی کمی درج کی گئی ہے ۔اعداد و شمار کے مطابق پانچوں ریاستوں میں مجموعی ووٹرس کی تعداد 18.71 کروڑ سے گھٹ کر 16.43 کروڑ رہ گئی ہے ۔ اس طرح جملہ 2.28 کروڑ ووٹرس کے نام حذف ہوگئے ہیں ۔ سب سے زیادہ ووٹ اترپردریش میں گھٹے ہیں جہاںووٹرس کی تعداد 15.44کروڑ سے گھٹ کر 13.40 کروڑ رہ گئی ہے ۔ صرف یو پی میں ہی 2.04 کروڑ نام خارج ہوئے ہیں۔ اتراکھنڈ میں10.07 فیصد ‘ گوا میں 10.26 فیصد اور منی پور میں 6.33 فیصد ووٹ کم ہوئے ہیں۔ پنجاب کی قطعی ووٹر لسٹ میں 71 ہزار ووٹرس کے نام کم پائے گئے ہیں ۔