پانچ ریاستوں میں شکست کے بعد کانگریس کا غیر مطمئن دھڑا پھر سرگرم، غلام نبی آزاد کے گھر ہوئی میٹنگ

   

پانچ ریاستوں کے انتخابات میں کانگریس کی ذلت آمیز کارکردگی کے بعد G-23 یا پارٹی کے غیر مطمئن لیڈروں کا گروپ تنظیمی تبدیلی کا مطالبہ کرتے ہوئے پھر سے سرگرم ہو گیا ہے۔ G-23 رہنما کل غلام نبی آزاد کے گھر پر میٹنگ کی میٹنگ میں شرکت کرنے والے لیڈروں میں کپل سبل، ششی تھرور، آنند شرما، منیش تیواری، بھوپندر ہوڈا، راجندر کور بھٹل، اکھلیش پرتاپ سنگھ، پرتھوی راج چوان، پی جے کورین، منی شنکر ایر، کلدیپ شرما اور راج ببر شامل تھے۔ G-23 کے کچھ رہنماؤں نے پانچ ریاستوں، اتر پردیش، پنجاب، اترانچل، گوا اور منی پور میں نتائج کے دن ملاقات کی۔ ذرائع نے بتایا کہ پہلے یہ میٹنگ کپل سبل کے گھر پر ہوئی تھی لیکن ان کے (سبل کے) گاندھی خاندان کے خلاف ‘کھلے حملے’ پر کئی لیڈروں کی بے چینی کی وجہ سے میٹنگ کا مقام تبدیل کر دیا گیا۔