کانگریس پارٹی کے سابق صدر اور وائناڈ کے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی نے بیرون ملک عوام کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پچھلے پانچ سالوں میں ملک کو بانٹنے کاکام زورشروع سے کیاجارہا ہے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ نہ صرف کانگریسی ہونے کے ناطے بلکہ ایک ہندوستانی ہونے کی حیثیت سے میں یہ بات کہہ رہاہوں کہ ملک کو ہر محاذ پر تقسیم کرنے کاکام کیاجارہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ مذہب‘ امیری اور غریبی‘ذات پات اور نہ مختلف طریقوں سے ملک کوتقسیم کرنے کاکام کیاجارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تقسیم کے اس کام کا اثر ملک کی ترقی پر پڑے گا اور پڑرہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اگر کسی کرکٹ ٹیم کا گیند باز‘ بلے باز‘ کیپر اور میدان پر فیلڈنگ کرنے والے علیحدہ علیحدہ طور پر اپنے کھیل کا مظاہرہ کرتا ہے تو اس کی جیت ممکن ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایسا ہرگز نہیں ہوگا‘ تقسیم سے ملک کی ترقی پر کارضرب ہوگا۔راہول گاندھی کے اس بیان پر مشتمل ویڈیو ضرور دیکھیں