پانچ لوگوں نے ایک 17سال کی لڑکی کے ساتھ مسلسل عصمت ریزی کی

,

   

منگلورو(کرناٹک)۔کرناٹک کے دکشینا کننڈا ضلع کے ویٹال گاؤں میں پانچ لوگوں نے مبینہ طور پر مسلسل ایک سترہ سالہ بچی کی عصمت ریزی کی جس کے سبب وہ حاملہ ہوگئی ہے۔

اپنی ایس ایس ایل سی کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد متاثرہ گھر پر رہ رہی تھی۔

ایسا کہاجارہا ہے کہ پانچ لوگوں کی ایک گینگ جس میں گرام پنچایت کا فرد بھی شامل تھا مسلسل اس مذکورہ لڑکی کا جنسی استحصال کررہے تھے جس کے نتیجے میں وہ اب چھ ماہ کی حاملہ ہوگئی ہے۔

ایسا بھی ماناجارہا ہے کہ گینگ کے ممبرس نے لڑکی کو واقعہ کے متعلق کسی سے بھی نہ کہنے کا انتباہ دیاتھا۔

ائی پی سی کے دفعہ 376‘506‘اور34کے علاوہ ایس سی ایس ٹی اور پی او سی ایس او ایکٹ ڈبلیو(1)‘(11)کے تحت بھی ویٹال پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیاگیاہے