نئی دہلی: بھارت کو 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے سلسلے میں وزیر اعظم نریندر مودی کی تصوریت کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے ، حکومت انڈیا@2047 کے سلسلے میں منصوبہ عمل ، تصوریت پر مبنی دستاویز تیار کرنے پر غور کر رہی ہے ۔ انڈیا @2047 منصوبہ کے ایک حصہ کے طور پر آبی سلامتی کی چنوتیوں سے نمٹتے ہوئے وزیر اعظم نے’5پی‘ اصولوں کا اعلان کیا تھا جن میں سیاسی قوت ارادی، عوامی سرمایہ، شراکت داری، عوامی شراکت اور ہمہ گیری کی تلاش شامل ہیں۔ بھارت کا آبی شعبہ آئندہ اہم برسوں میں سے ان بلندیوں تک بھارت کے پہنچنے کے سلسلے میں اہم کردار ادا کرے گا جہاں وہ پہنچنے کا خواہش مند ہے ۔منصوبہ عمل کو آگے بڑھانے کیلئے ، جل شکتی کی وزارت بھوپال، مدھیہ پردیش میں 5 اور 6 جنوری 2023 کے دوران’’واٹر ویژن@2047 ‘‘ کے موضوع کی حامل پانی کے موضوع پر اولین کل ہند سالانہ وزرائے مملکت کی کانفرنس کا اہتمام کرنے جا رہی ہے ۔ اس دو روزہ کانفرنس کا بنیادی مقصد ریاستوں کے مختلف آبی شراکت داروں سے انڈیا @2047 اور 5پی تصوریت کیلئے ضروری آراء نظریات حاصل کرنا ہے ۔ چونکہ پانی ایک ریاستی موضوع ہے ، لہٰذا اس کا مقصد یہ بھی ہے کہ ریاستوں کے ساتھ ان کی وابستگی اور شراکت داری کو بھی فروغ دیا جائے اور جل شکتی کی وزارت کی پہل قدمیوں اور اسکیموں کو ساجھا کیا جائے ۔مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان شرکت کریں گے ۔