پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی کو کنزیومر خدمات کیلئے ملک میں تیسرا مقام

   

حیدرآباد 21 مارچ (سیاست نیوز) سدرن پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی تلنگانہ کو کنزیومر سرویس ریٹنگ فار ڈسکام رپورٹ 2023-24 میں تیسرا مقام حاصل ہوا ہے۔ مرکزی وزارت برقی کی جانب سے کنزیومر سرویس ریٹنگ رپورٹ جاری کی گئی۔ ملک کی 41 پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی کارکردگی کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کی گئی ۔ تلنگانہ پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی کو مختلف کنزیومر سرویسس کی مؤثر انجام دہی کیلئے اعزاز دیا گیا ۔ کمپنی نے الیکٹرسٹی کنکشنس کو بہتر بنانے جو اقدامات کئے اُن کی قومی سطح پر ستائش کی جارہی ہے۔ کمپنی نے برقی سے متعلق 99 فیصد خدمات کو آن لائن اور موبائل ایپ کے ذریعہ مکمل کیا جس کے نتیجہ میں صارفین کو دفاتر آنے کی ضرورت نہیں۔ صدرنشین اور منیجنگ ڈائرکٹر مشرف فاروقی نے اعزاز کیلئے صارفین کمپنی حکام اور اسٹاف کو مبارکباد پیش کی۔ 1