پاکستان سے 10 دن جنگ میں ہی ملکی معیشت کی ہوا نکل جائے گی: سابق جج

   

نئی دہلی : سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو نے کہا ہے کہ اگر ہندوستان ۔ پاکستان سے جنگ کرتا ہے تو ہماری کمزور معیشت کا بری طرح 10 دن ہی میں کچومر نکل جائے گا۔ ایک انٹرویو میں سپریم کورٹ کے سابق جج، جسٹس مرکنڈے کاٹجو نے کہا ہے کہ جرنیل پاکستان کے ساتھ جنگ کے لیے ٹی وی چینلز پر بکواس کر رہے ہیں، انہیں یہ بات سمجھنا ہو گی کہ دونوں ملک ایٹمی طاقتیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر جنگ کرتا ہے تو اس کی معیشت بری طرح متاثر ہو گی، پہلے ہی بہت غریب ملک ہے۔ جسٹس (ریٹائرڈ) مرکنڈے کاٹجو کا کہنا ہے کہ باتیں کرنا بہت آسان ہے مگر جنگ بہت مہنگی ہوتی ہے۔ ان کا ہنستے ہوئے کہنا ہے کہ جرنیل اتنی شیخیاں مار رہے ہیں، آپ کی اتنی حیثیت نہیں ہے، جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ مرکنڈے کاٹجو نے اس انٹریو میں پلوامہ حملے کے بعد پاکستان کے اقدامات کی بھی تعریف کی جب دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی بہت زیادہ تھی۔ انٹرویو کے دوران انہوں نے یہ بھی کہا میں نے اپنے ایک دوست سے بڑی تفصیل سے بات کی ہے، وہ دوست بہت سینئر اور خارجی امور کو بہترین طریقہ سے جانتا ہے، اس دوست کا کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ معطل کر ہی نہیں سکتا، اگر ایسا کیا تو دہلی اور پنجاب سیلاب سے ڈوب جائے گا۔