پاکستان میں سیکوریٹی انتظامات سے کپتان ڈی کاک مطمئن

   


کراچی ۔ جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کپتان کوئن ٹن ڈی کاک نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سیریز دلچسپ اورسخت ہو گی۔ پاکستان میں سیکیورٹی کے انتظامات دیکھ کرمطمئن ہیں۔جنوبی افریقی کپتان ڈی کاک نے ورچول پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سیریز دلچسپ اور سخت مقابلے ہوں گے۔پاکستان کو گھریلو حالاتکا فائدہ ہوگا۔ میزبان اسپنرز ہمارے لئے ایک چیلنج ہوں گے، ہماری بیٹنگ بہت مضبوط ہے اور ہمیں اپنے بیٹسمینوں سے اچھی کارکردگی کی توقعات ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیکورٹی کے حوالے سے مسائل کا سامنا نہیں ہے۔ کورونا وائرس سے پوری دنیا متاثر ہے کرکٹ بھی متاثر ہوئی ہے۔ طویل مدت برس کے بعد جنوبی افریقہ کی پاکستان آمد خوش آئند ہے۔کپتان جنوبی افریقہ ٹیم نے کہا کہ کافی عرصہ بعد پاکستان آئے ہیں۔ یہاں کی وکٹوں اور حالاتکا زیادہ اندازہ نہیں۔ ہمیں یہاں کی وکٹوںکا اندازہ نہیں جو ہمارے لئے چیلنج ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ٹیم کا اس کے ہوم گراؤنڈ پرکھیلنا مشکل ہوتا ہے۔ کوچنگ اسٹاف میں جن افرادکو یہاں کا تجربہ ہے ان سے یہاں کی وکٹوں پر رائے لے رہے ہیں۔ ڈی کاک نے کہا کہ بابراعظم کی واپسی کے بعد پاکستان کی ٹیم اور مضبوط ہوجائے گی۔ بدقسمتی ہے کہ کورونا کی وجہ سے عوام اسٹیڈیم میں آکر میچز نہیں دیکھ سکیں گی۔مہمان کپتان نے مزیدکہا کہ امید ہے یہ سیریز مستقبل میں مزید کرکٹ کی جانب ایک اور قدم ہوگی، اندازہ ہے کہ پاکستانی اسپنرز ہمارے لئے خطرہ بن سکتے ہیں، اسکواڈ میں اضافی اسپنرز سے اندازہ ہورہا ہے کہ ہمیں یہاں کس طرح کی وکٹیں ملیں گی۔