پاکستان کے 10اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق

   

اسلام آباد: پاکستان کے قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) میں قائم پولیو کے خاتمے کے لیے ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے پہلے سے متاثرہ 10 اضلاع سے لیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون (ڈبلیو پی وی 1)کی نشاندہی کی تصدیق کی ہے ۔لیبارٹری حکام کے مطابق گوادر، سبی، خضدار، ڈکی، حب، لسبیلہ، نوشکی، بنوں، ڈی آئی خان اور لاہور سے لیے گئے سیوریج کے نمونوں میں ڈبلیو پی وی ون کی نشاندہی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ جب کسی ضلع کے سیوریج کے نمونے میں پولیو وائرس پایا جاتا ہے تو کہا جاتا ہے کہ ماحولیاتی نمونہ مثبت پایا گیا ہے اور ضلع کو متاثرہ ضلع قرار دیا جاتا ہے اور جب کوئی بچہ انفیکشن کا شکار ہوتا ہے تو اسے مثبت پولیو کیس قرار دیا جاتا ہے ۔