پاکستان کے الیکشن کمیشن نے رواں ماہ 8فبروری کے انتخابات کا شیڈول کریگا جاری

,

   

قومی اسمبلی برائے پاکستان 9اگست کو تحلیل کردی گئی ہے۔
اسلام آباد۔انتخابات میں امکانی تعطل کی افواہوں کے بیچ پاکستان الیکشن اتھاریٹی کے سربراہ نے جمعہ کے روز کہاکہ مجوزہ عام انتخابات کے لئے ڈسمبر کی وسط میں شیڈول کا اعلان کردیاجائے گا۔ الیکشن کمیشن برائے پاکستان(ای سی پی) نے پہلے ہی عام انتخابات کا8فبروری 2024کے لئے اعلان کردیاہے۔

صحافیوں سے ایک غیررسمی بات کے دوران چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) سکندر سلطان راجہ سے الیکشن کے شیڈول کے متعلق پوچھنے پر کہاکہ ”8فبروری سے 54دن پیچھے کی گنتی کریں“۔راجہ نے یہ بھی کہاکہ ای سی پی شیڈول سے پہلے انتخابی ذمہ داریوں کو فعال طور پر نبھا رہا ہے۔

انہو ں نے کہاکہ حلقہ بندیوں کی تازہ ترین فہرست جاری کردی گئی ہے اور دیگر تمام انتخابی شرائط کو بخوبی مکمل کرنا ہے۔

الیکشن کمیشن سربراہ کے یہ ریمارکس ایسے وقت میں سامنے ائے ہیں جب سیاسی حلقوں میں بروقت انتخابات کے حوالے سے شکوک وشبہات کا اظہار کیاجارہا ہے کیونکہ ای سی پی رائے دہی کی تاریخ تک کے عمل کے لئے کوئی ٹائم ٹیبل نہیں دے رہے تھے۔

ای سی پی پہلے ہی قومی اسمبلی کے تحلیل کے 90دنوں کے اندر انتخابات کرانے میں ناکام رہا ہے۔

قومی اسمبلی برائے پاکستان 9اگست کو تحلیل کردی گئی ہے۔تاہم کمیشن نے حکومت گر جانے کے چند روز قبل اعلان کردہ مردم شماری کے نتائج کی روشنی میں نئے انتخابی اضلاع کونشان زد کرنے میں وقت صرف کیاہے۔

ای سی پی نے نئی حلقہ بندیوں کے بعد قومی اسمبلی(این اے)336نشستوں مشتمل ہوگی‘ جن میں 266جنرل نشستیں‘ خواتین کے لئے ساٹھ او رغیرمسلموں کے لے 10نشستیں ہوں گی۔

حد بندی سے پتہ چلتا ہے کہ قومی اسمبلی کی طاقت میں کمی ہے جہاں پرماضی میں 342سیٹیں تھیں۔