پاکستان کے صوبہ خیبر پختوان میں بابا گرونانک اسکول کا افتتاح

,

   

پیشوار۔ مذکورہ خیبر پختوان حکومت نے جمعہ کے روز گرونانک جی کے550ویں پرکاش گرپورب کے موقع پر محلہ جوگان شاہ جو دبگری علاقے میں ہے وہاں پر بابا گرونانک اسکول برائے سائنس‘ ٹکنالوجی ایجوکیشن‘ آرٹس اور ریاضی کا افتتاح عمل میں لایا۔

مہمان خصوصی کے طور پر چیف منسٹر برائے سائنس اور انفارمیشن ٹکنالوجی خصوصی اسٹنٹ کامران بنگاش شرکت کی۔ نو قائم شدہ اسکول کا ان کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا۔

اس موقع پر چیف منسٹر کے مشیر برائے تعلیم ضیا ء اللہ بنگاش بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے کامران بنگاش نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی ائی) کی صوبائی حکومت تمام مکاتب فکر اور عقائدکے لوگوں کے لئے مساوی مواقع فراہم کرنے کے پابند عہد ہے جس میں تمام اقلیتیں شامل ہیں۔

کامران نے کہاکہ مذکورہ ادارے میں تمام مذہب کے بچوں کو تکنیکل اور عصری تعلیم سے ہمکنار کرنے کاکام کیاجائے گا۔