پبلک سرویس کمیشن کے روبرو این ایس یو آئی کا احتجاج

   

حیدرآباد۔20۔ مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ میں گروپ I جائیدادوں کے لئے درخواستوں کے ادخال کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے کانگریس کی طلبہ تنظیم این ایس یو آئی نے پبلک سرویس کمیشن کے روبرو دھرنا منظم کیا ۔ این ایس یو آئی کارکنوں نے کمیشن کے دفتر کے گھیراؤ کی کوشش کی۔ کارکنوں نے درخواست گزاروں کیلئے عمر کی حد میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ کمیشن کے سکریٹری سے ملاقات کرتے ہوئے این ایس یو آئی قائدین نے یادداشت حوالے کی۔ احتجاج میں این ایس یو آئی کے صدر حیدرآباد یونٹ ابھیجیت یادو ، رنگا ریڈی کے صدر وشنو وردھن ریڈی ، صدر منچریال یونٹ ، آدرش وردھن ، اسٹیٹ جنرل سکریٹری رتیش راؤ اور دیگر قائدین شریک تھے۔ ر