پتانجلی اور آندھرا پردیش ٹرائبل یونیورسٹی میں معاہدہ

   

دہرادون/ہری دوار: اتراکھنڈ کے ہردوار میں پتانجلی یونیورسٹی، پتانجلی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور آندھرا پردیش کی سنٹرل ٹرائبل یونیورسٹی کے درمیان اتوار کو آچاریہ بال کرشنا کی قیادت میں ایک مفاہمت نامے پر دستخط ہوئے ۔اب تینوں ادارے مل کر قبائلی ترقی، طب، معاش میں اضافہ اور متعلقہ تحقیقی کام کر سکیں گے ۔اس موقع پر آچاریہ بال کرشنا نے کہا، ”تینوں ادارے ملیٹس اور اراکو کافی سے متعلق تحقیقی کام کو تیز کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے ۔ اس کے لیے قبائلی گروپوں کو جوڑ کر کام کیا جائے گا۔ پتانجلی اس پورے ایکشن پلان میں اہم رول ادا کرے گی۔ تحقیقی کام کے علاوہ پتانجلی جیو ٹیگنگ، مارکیٹنگ، پیکیجنگ اور برانڈنگ سے متعلق تمام موضوعات پر کام کرے گی۔