پدیاترا روکنے پر مہیشور ریڈی ناراض،مانک راؤ ٹھاکرے کو مکتوب

   

حیدرآباد۔/15 مارچ، ( سیاست نیوز) اے آئی سی سی پروگرام عمل آوری کمیٹی کے صدرنشین اے مہیشور ریڈی نے تلنگانہ کے انچارج مانک راؤ ٹھاکرے کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے ان کی پدیاترا روکنے پر ناراضگی جتائی ہے۔ انچارج سکریٹری نے ہائی کمان کی ہدایت پر مہیشور ریڈی کی پدیاترا کو درمیان میں ہی روکنے کی ہدایت دی۔ مکتوب میں مہیشور ریڈی نے کہا کہ بیرونی افراد کے دباؤ کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا اور اس فیصلہ سے پارٹی کے مفادات متاثر ہوں گے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کس کے دباؤ کے تحت یاترا کو روکا گیا ہے۔ مہیشور ریڈی نے 3 مارچ کو بھینسہ سے پدیاترا شروع کی تھی جو حیدرآباد تک جاری رہنے والی تھی۔ ہولی کے پیش نظر دو روز تک آرام کے بعد وہ 10 مارچ کو یاترا کا آغاز کرنے والے تھے لیکن مانک راؤ ٹھاکرے نے یاترا روک دینے کی ہدایت دی۔ مہیشور ریڈی نے کہا کہ ٹھاکرے نے یاترا روکنے کیلئے جس لہجہ میں بات چیت کی ہے انہیں تکلیف پہنچی۔ر