پرتگال کی نرس ویکسین لینے کے دو دن بعد فوت

   

لسبن : پرتگال کی ایک 41 سالہ ہیلتھ کیر ورکر (نرس) سونیا ایسویڈو کو دو دن قبل فائزر اور بائیو این ٹیک کوروناوائرس ویکسین دیا گیا تھا۔ ویکسین لینے کے دو دن بعد وہ فوت ہوگئی۔ یکم ؍ جنوری کو وہ اپنے گھر میں اچانک گر کر فوت ہونے کی اطلاع ہے۔ پرتگال کی اس نرس کو فائزر، بائیو این ٹیک کوویڈ۔19 کی ویکسین دی گئی تھی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کوویڈ۔19 ویکسین کی افادیت اور محفوظ ہونے سے متعلق ساری دنیا میں تشویش پائی جاتی ہے۔ نرس سونیا کے والد نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی دختر بالکل صحتمند تھی۔ ویکسین لینے کے بعد بھی وہ صحتمند نظر آرہی تھی۔ اس کے اندر اس سے پہلے کوئی علامتیں ظاہر نہیں ہوئی لیکن نئے سال کے دن اچانک اس کی موت نے ہمیں صدمہ سے دوچار کردیا ہے۔