پرتھوی شا اور اکریتی اگروال کی 6 ماہ میں راہیں جدا

   

نئی دہلی، 17 ستمبر (آئی اے این ایس) ہندوستانی کرکٹر پرتھوی شا اور ان کی منگیتر اکریتی اگروال نے منگنی کے تقریباً چھ ماہ بعد اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اکریتی اگروال نے جمعرات کو سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے علیحدگی کی تصدیق کی۔ سوشل میڈیا شخصیت اور اداکارہ اکریتی اگروال نے کہا کہ دونوں نے باہمی رضامندی سے یہ فیصلہ کیا ہے، کیونکہ مستقبل کے حوالے سے ان کے مقاصد اور موجودہ حالات مختلف تھے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ان کی نجی زندگی کا احترام کریں اور علیحدگی کی وجوہات کے بارے میں قیاس آرائیوں سے گریز کریں۔ پرتھوی شا اور اکریتی اگروال نے رواں سال8 مارچ کو اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔ شا نے اس موقع کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں، جن میں ایک تصویر میں انہیں اکریتی کو شادی کی پیشکش کرتے ہوئے گھٹنے کے بل بیٹھے دیکھا گیا تھا۔ منگنی کے وقت پرتھوی شا اپنے کرکٹ کریئرکو دوبارہ مستحکم کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ ہندوستان کے لیے 2018 میں ٹسٹ ڈیبیو کرتے ہوئے ویسٹ انڈیزکے خلاف سنچری بنائی تھی ۔