پروفیسر سنجے دیویدی مانو کے اسکول بورڈ میں شامل

   

نئی دہلی :۔ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد آئی آئی ایم سی کے ڈائرکٹر پروفیسر سنجے دیویدی کو بحیثیت رکن اسکول بورڈ نامزد کیا گیا ہے ۔ یونیورسٹی کی صحافتی اور عوامی رابطہ سے وابستہ اس بورڈ میں پروفیسر دیویدی کو تین سال کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بی بی سی کے سابق نامہ نگار جناب ستیش جیکب اور این ڈی ٹی وی کے ریسیڈنٹ ایڈیٹر جناب کمال خان کو بھی اس بورڈ میں نامزد کیا گیا ہے ۔ سینئیر صحافی اور ادیب پروفیسر دیویدی سابق میں ماکھن لال چترویدی راشٹریہ صحافت و عوامی رابطہ یونیورسٹی کے صدر اور سکریٹری بھی رہ چکے ہیں ۔ پروفیسر دیویدی ہندوستانی زبانوں کی صحافت کے فروغ کے لیے مستقل کوشاں ہیں ۔ انہوں نے ’ اردو صحافت کا مستقبل ‘ کے نام ایک کتاب بھی تصنیف کی ہے ۔۔