پروین کمار کا فون ہیک کرنے کی کوشش

   

حیدرآباد/3جنوری، ( سیاست نیوز) سابق آئی پی ایس عہدیدار اور بی ایس پی ریاستی صدر پروین کمار نے الزام عائد کیا کہ حکومت ان کے فون کی ہیکنگ کی کوشش کر رہی ہے۔ پروین کمار نے کہا کہ ایپل کمپنی سے الرٹ میل ملنے کے بعد انہیں پتہ چلا کہ حکومت ان کے آئی فون کی ہیکنگ کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بی آر ایس یا پھر مرکز کی بی جے پی حکومت کی سازش ہوسکتی ہے جس کی سپریم کورٹ جج کے ذریعہ تحقیقات کرائی جائیں۔ ایپل کمپنی نے اعتراف کیا کہ اس نے 16 ڈسمبر کے بعد 2 الرٹ ای میل ہیکنگ کے بارے میں روانہ کئے۔ر