پلواماں حملے کے بعد بھارت کا بڑا قدم‘ پاکستان کو دی پانی روکنے کی دھمکی۔

,

   

پلواماں میں سی آر پی ایف قافلے پر ہوئے حملے کے بعد بھارت نے پاکستان کو روکنے کا انتباہ دی ہے۔

نئی دہلی۔ پلواماں میں سی آر پی ایف قافلے پر ہوئے حملے کے بعد بھارت نے پاکستان کو پانی روکنے کی انتباہ دیا ہے۔ مرکزی وزیرنتن گڈکری نے ٹوئٹ اس کی جانکاری دی ۔انہوں نے کہاکہ بھارت ڈیم بناکر ندیوں کا پانی تقسیم کرکے جموں کشمیر اور پنجاب میں اپنے لوگوں کی سپلائی کریں گے۔

نتین گڈکری نے ٹوئٹ کرکے کہاکہ پی ایم مودی کی قیادت میں ہماری حکومت نے ہمارے حصہ کے پانی کو روکنے کا فیصلہ لیاہے ۔

بتادیں کہ بھارت نے روی‘ ستلج اور ویاس ندی کا پانی موڑنے کا انتباہ دیا ہے۔حالانکہ پانی روکنے کاکام فوری طور پر نہیں ہوگا۔

ڈیم بننے کے بعد ہی پانی کو روکا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ پلواماں دہشت گرد حملے جس میں چالیس جوان شہید ہوگئے تھے اور اس حملے کی ذمہ داری جیش محمد نے لی تھی جس کا ہیڈکوارٹر پاکستان میں موجود ہے۔

نتین گڈکری نے کہاکہ اس کے لئے جموں کشمیر کے شاہ پور کنڈی میں روی ندی پر ایک پراجکٹ تعمیر کرنے کی شروعات ہوچکی ہے۔

اس کے علاوہ اس پراجکٹ کی مدد سے جموں کشمیر میں روی ندی کا پانی جمع کیاجائے گا اور اس ڈیم کا زائد پانی پڑوس کے دیگر ریاستوں میں زراعت کے لئے چھوڑا جائے گا۔

واضح رہے کہ سندھو ندی سند کے تحت ہند پاکستان کے ساتھ ویاں اور ستلج ندی کا پانی تقسیم کرتا ہے ۔ یہ 14فبروری کو ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدام میں ایک سلسلے کا حصہ ہے ۔

حملے کے فوری بعد حکومت نے پاکستان کودئے گئے نہایت پسندید ملک کا اعزاز بھی واپس لے لیاتھا او ربین الاقوامی سطح پر پاکستان کوالگ تھلگ کرنے کی ہر ممکن کوششیں کی جارہی ہیں۔گڈکری نے ایک او رٹوئٹ میں کہاکہ روی ندی پر شاہ پور کنڈا ڈیم کی تعمیر شروع ہوگئی ہے ۔

اس کے علاوہ ہمارے حصہ کا پانی اور اس زائد جمع ہونے والے پانی کو پڑوس کی ریاستوں میں زراعت کے لئے چھوڑا جائے گا۔

اس دوران مرکزی وزیر جیتندر سنگھ نے حکومت کے اس فیصلے کی سراہانا کرتے ہوئے کہاکہ جموں کشمیر کی جانب سے فی الحال استعمال نہ کئے جانے والے زائد پانی کو پنچاب ‘ ہریانہ او رراجستھان چھوڑ نے کی تیاری کی جارہی ہے۔