حیدرآباد۔ 7 ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے پلے دواخانوں کیلئے 1492 ڈاکٹرس کا کنٹراکٹ کی اساس پر تقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ فینانس نے اس سلسلہ میں جی او نمبر 1563 بھی جاری کردیا ہے۔ ٹی آر ایس حکومت تلنگانہ کو صحتمند ریاست میں تبدیل کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کررہی ہے۔ ریاست کے 4745 اے این ایم سب سنٹرس میں 3,206 سب سنٹرس کو پلے دواخانوں میں تبدیل کرنے کا محکمہ صحت نے فیصلہ کیا ہے۔ دیہی علاقوں میں عوام کو موثر طبی خدمات فراہم کرنے کیلئے 1492 ڈاکٹرس کا کنٹراکٹ پرانتخاب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ابھی تک ان سب سنٹرس میں اے این ایمز اور آشاورکرس مریضوں کو ضرورت کے مطابق ادویات فراہم کیا کرتے تھے، انہیں پلے دواخانوں میں تبدیل کرنے کے بعد 1492 ڈاکٹرس کا تقرر کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹرس کے تقررات کے بعد ان پلے دواخانوں میں امراض کی تشخیص کیلئے مختلف ٹسٹ کرنے کیلئے عوام سے نمونے حاصل کئے جائیں گے اور انہیں ٹی ڈائگناسٹک سنٹرس کو روانہ کئے جائیں گے۔ ٹسٹ نتیجہ کی بنیاد پر علاج کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ مزید 636 سب سنٹرس رائمریہیلت سنٹرس کے حدود میں ہیں۔ تلنگانہ حکومت ریاست میں شعبہ صحت کو مستحکم کرنے کے لئے مختلف اقدامات کررہی ہے۔ ن