پوتن، ہمارے انتخابات پر باتیں کرنابند کریں :امریکہ

   

واشنگٹن: وائٹ ہاوس میں قومی سلامتی کے مشیر اطلاعات جان کربی نے کہا ہیکہ پوتن ہمارے انتخابات کے بارے میں باتیں کرنا بند کریں۔ کربی نے ٹیلی پریس کانفرنس میں صدارتی انتخابات کے بارے میں روسی صدر ولادیمیر پوتن کے بیانات پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ پوتن کے کملا ہیریس کیساتھ تعاون سے متعلقہ بیان کے بارے میں انہوں نے کہا ہیکہ پوتن کو ہمارے انتخابات پر بیان بازی سے گریز کرنا چاہئے۔ کے بارے میں بیانات دینا بند کر دینا چاہیے ۔ انہیں، ایسے یا ویسے ، کسی کے ساتھ بھی کوئی تعاون نہیں کرنا چاہیے “۔انہوں نے کہا ہے کہ ” امریکہ کا نیا صدر کون ہو گا اس کا فیصلہ امریکی عوام کرے گی۔ صدر پوتن کو امریکی انتخابات کے بارے میں اظہارِ خیال کرنا یا پھر انتخابات میں مداخلت کرنا بند کر دینا چاہیے “۔