پولنگ کے اختتام پر الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس

   

نہیں، صرف پریس نوٹ کی اجرائی پر اکتفا

حیدرآباد: ریاستی الیکشن کمیشن کی جانب سے رائے دہی کے اختتام پر پریس کانفرنس منعقد کرنے کی روایات سے انحراف کرتے ہوئے ایک بلدی حلقہ میں ہونے والی دوبارہ رائے دہی کے سلسلہ میں پریس نوٹ جاری کرنے پر اکتفاء کیا گیا اور رائے دہی کے دوران پیش آئے واقعات کے علاوہ رائے دہی کے مجموعی قطعی فیصد کی اجرائی بھی عمل میں نہیں لائی گئی بلکہ 5 بجے تک مجموعی فیصد کے سلسلہ میں رپورٹ جاری کرتے ہوئے اس میں بتایا گیا کہ جی ایچ ایم سی انتخابات کے دوران مجموعی اعتبار سے 5بجے شام تک 35.80 رائے دہی ریکارڈ کی گئی ہے لیکن شام 6 بجے رائے دہی کے خاتمہ کے بعد رات 10بجے تک بھی رائے دہی کا قطعی فیصد جاری نہیں کیا گیا اور اور نہ ہی 5بجے شام تک بلدی حلقہ واری اساس پر رپورٹ جاری گئی ۔ عام طور پر تلنگانہ ریاستی الیکشن کمیشن ہویا الیکشن کمیشن آف انڈیا رائے دہی کے دن موصول ہونے والی شکایات اور پیش آنے والے واقعات کا جائزہ لینے کے بعد ان کی تفصیلات سے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو واقف کرواتے ہوئے ضرورت پڑنے پراز سر نو رائے دہی کے فیصلہ سے واقف کروایا جاتا ہے ۔ تلنگانہ ریاستی الیکشن کمیشن کی جانب سے مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کے انتخابات کے لئے ہونے والی رائے دہی کے بعد ایسا نہ کئے جانے پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں ‘ اداروں اور سیاسی جماعتو ںکی جانب سے بھی حیرت کا اظہار کیا جا رہاہے۔