بتیا: بہار کے مغربی چمپارن ضلع کے بتیا پولیس لائن میں آپسی جھگڑے میں پولس اہلکار سروجیت نے اپنے ساتھی پولیس اہلکار سونو کمار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ پولس ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ سروجیت نے ہفتہ کی دیر رات بتیا پولیس لائن میں اپنے دوست سونو کمار کا قتل کر دیا تھا۔ قتل کے بعد سروجیت بیرک کی چھت پر چڑھ گیا اور فائرنگ شروع کر دی۔ گولیوں کی آواز سے پولیس لائن میں افراتفری مچ گئی۔ کافی کوشش کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (ڈی آئی جی) ہر کشور رائے اور سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے اور معاملے کی جانچ کی۔