پولیس تقررات آج سے 3 جنوری تک دوسرے مرحلے کے ایونٹس

   

ریاست بھر میں 11 مراکز کا قیام ، امیدوار تمام دستاویزات ساتھ میں رکھیں
حیدرآباد ۔ 7 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ میں پولیس تقررات کے لیے دوسرے مرحلے کے ٹسٹ کا 8 دسمبر تا 3 جنوری تک انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ نے بتایا کہ کانسٹبل اور ایس آئی جائیدادوں پر تقررات کرنے کے لیے فزیکل فٹنس ٹسٹ 11 مراکز پر منعقد کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور انتظامات کو بھی قطعیت دے دی گئی ہے ۔ دوسرے مرحلے کی ایونٹ کے لیے کوالیفائی ہونے والے امیدوار اپنے اپنے مختص کردہ مراکز کو صبح 6 بجے سے قبل رپورٹ کرلیں ۔ ہر امیدوار کے پاس لازمی طور پر کاسٹ سرٹیفیکٹ ( ذات کا سرٹیفیکٹ ) ایڈمٹ کارڈ ، پارٹ 2 درخواست فارم کے ساتھ ایجنسی ایریا سرٹیفیکٹ ہونا ضروری ہے ۔ یہ دستاویزات خود تصدیق شدنی ہونی چاہئیں ( ایکس سرویس مین ) سابق فوجیوں کے لیے نوآبجکشن سرٹیفیکٹ لازمی ہے ۔ مرد امیدوار کے لیے ضروری ہے کہ وہ 7 منٹ 15 سکنڈ میں 1600 میٹرس کی دوڑ مکمل کریں ۔ اس کے بعد پھر اونچائی کی پیمائش کی جاتی ہے ۔ سابق فوجیوں کو اسے 9 منٹ اور 30 سکنڈس میں مکمل کرنا ہوتا ہے ۔ خاتون امیدواروں کو 5 منٹ 20 سکنڈ میں 800 میٹر کی دوڑ مکمل کرنا ہے ۔ مرد امیدوار لانگ جمپ 4 میٹر اور اس سے آگے ۔ جب کہ خاتون امیدوار 2.50 میٹر اور اس سے آگے کرنا ہوگا ۔ مرد امیدواروں کا شارٹ پٹ ( 7.26 کلوگرام ) 6 میٹر سے اوپر پھیکنا ہوگا ۔ جب کہ خاتون امیدواروں کو شاٹ پٹ ( 4 کلو گرام ) میٹر پھیکنا ہوگا ۔۔ ن