پولیس تقررات ‘ امیدواروں کے قد کی دوبارہ جانچ

   

حیدرآباد۔/8 فروری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ لیول پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ نے ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق پولیس ریکروٹمنٹ کے فزیکل ٹسٹ میں ایک سنٹی میٹر یا اس سے کم قد سے نااہل قرار پانے والے امیدواروں کیلئے دوبارہ قد ناپنے کا موقع فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 8 ڈسمبر 2022 تا 5 جنوری 2023 فزیکل ٹسٹ میں معمولی فرق سے قد میں نااہل قرار پانے والے امیدوار کا حیدرآباد میں دو مقامات پر دوبارہ قد ناپا جائے گا۔ سی اے آر سی پی ایل عنبرپیٹ اور آٹھویں بٹالین کونڈہ پور رنگاریڈی میں یہ سہولت حاصل رہے گی۔ صدرنشین پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ وی وی سرینواس راؤ نے دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ آن لائن درخواست داخل کریں۔ یہ درخواستیں ریکروٹمنٹ بورڈ کی ویب سائیٹ پر 10 فروری صبح 8 بجے سے 12 فروری 8 بجے شب تک داخل کی جاسکتی ہیں۔ درخواستوں کے ادخال کے بعد امیدواروں کو اپلیکیشن کم ایڈمیٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا۔ر