پولیس پر حراست میں تشدد کرنے صحافی کا الزام

   

آگرہ۔آگرہ میں ووٹوں کی گنتی کے مرکز کے باہر پولیس عہدیداروں کے ساتھ بدتمیزی کرنے کے الزام میں گرفتار ایک صحافی نے اب پولیس پر حراست میں تشدد کرنے کا الزام لگایا ہے۔39 سالہ گورو بنسل کو 15 مارچ کوگرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ اس کے خلاف 8 مارچ کو گنتی کے مرکز پہنچنے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا تھا اور مبینہ طور پر ای وی ایم کو تبدیل کیا جا رہا تھا۔اس نے پولیس عہدیداروں کے ساتھ مبینہ طور پر بدتمیزی بھی کی۔بنسل کے وکیل آدھار شرما نے کہا ان پر تیسرے درجے کا تشدد کیا گیا اور پولیس افسران نے ان کی تذلیل کی۔ انہوں نے اسے ساری رات بے رحمی سے مارا۔اتمادولہ اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) ستیہ دیو شرما نے ان الزامات کی تردید کی اور کہا بنسل ووٹوں کی گنتی کے دن پہلے ہی مسائل پیدا کر رہے تھے۔ ان کے خلاف پہلے ہی متعدد مقدمات درج ہیں۔