پولیس کے 8جوانوں کو ہلاک کرنے والا وکاس دوبئے36گھنٹوں سے لاپتہ‘ گھر مہندم کردیاگیا

,

   

ایسا معلوم ہورہا ہے کہ پولیس نے وکاس دوبئے کے والد اور اس کی فیملی کو ملازمین کے ساتھ احاطہ خالی کرایا اور گھر کے 50میٹر کے اردگرد کے علاقے کو گھیر لیاتھا

کانپور۔سرغنہ وکاس دوبئے اور اس کی گینگ کے ہاتھوں کانپور میں چوبئے پور پولیس سرکل کے تحت آنے والے گاؤں بیکرو میں اٹھ پولیس جوانوں کی ہلاکتوں کے ایک روزبعد انتظامیہ ایک ٹیم کے ساتھ ہفتہ کے روز مذکورہ گاؤں پہنچا اور مذکورہ سرغنہ کے عالیشان مکان کو مہندم کردیا ہے۔

ایسا معلوم ہورہا ہے کہ پولیس نے وکاس دوبئے کے والد اور اس کی فیملی کو ملازمین کے ساتھ احاطہ خالی کرایا اور گھر کے 50میٹر کے اردگرد کے علاقے کو گھیر لیاتھا۔

احاطہ میں پارکنگ کے لئے بنائے گئے حصہ کو بھی منہدم کردیاگیاہے

Kanpur: Mangled remains of vehicles outside the house of criminal Vikas Dubey, after an encounter in Bikaru village where 8 police personnel lost their lives, in Kanpur, Saturday, July 4, 2020. The encounter took place when the police team was approaching to arrest Vikas Dubey, a history-sheeter facing 60 criminal cases, on the intervening night of Thursday and Friday. (PTI Photo)(PTI04-07-2020_000092B)

 

Kanpur: A earthmover vehicle is used to remove mangled remains of a car during the demolition of the residence of criminal Vikay Dubey, after an encounter in Bikaru village where 8 police personnel lost their lives, in Kanpur, Saturday, July 4, 2020. The encounter took place when the police team was approaching to arrest Vikas Dubey, a history-sheeter facing 60 criminal cases, on the intervening night of Thursday and Friday. (PTI Photo)(PTI04-07-2020_000097B)

گھر کی انہدامی کاروائی کے دوران میڈیا کو بھی دور رکھا گیا‘ گھر کی دیواریں 30سے 40فٹ اونچی تھیں‘ مگر پچاس سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے اور اس سے متصل تار محفوظ رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کانپور او ردیگر مقامات میں وکاس دوبئے نے کروڑ ہاروپئے مالیت کی اراضیات پر غیر قانونی قبضہ کیاہوا ہے۔

اس کے علاوہ کئی عالیشان گاڑیوں کا بھی وہ مالک ہے اور مہنگا فرنیچر اور مہنگے الکٹرانک کے آلات کا بھی وہ استعمال کیاکرتا ہے۔

انکاونٹر کے بعد پولیس نے گھر کو مہر بند کردیاتھا اور سارے گھر کی تلاشی بھی لی تھی جہا ں سے احاطے کے اندر قدیم گھر سے ایک تہہ خانہ بھی دستیاب ہوا ہے۔

گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ نئی رہائشی عمارت جو صحن میں ہے سات اٹھ سال قبل تعمیر کی گئی ہے اور قدیم آبائی گھر کا جو صحن میں ملازمین استعمال کرتے ہیں۔

احاطہ کی دیواروں میں چار راستے ہیں جہاں سے آسانی کے ساتھ چار پہیوں والی گاڑیا ں چلی جاتی ہے اور اس کے دونوں جانب سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں۔

یہاں پر اس بات کاذکر ضروری ہے کہ جمعہ کے روزوکاس دوبئے کی گاؤں کے گھر میں موجودگی کے متعلق خفیہ جانکاری ملنے کے بعد3:30بجے کے قریب پولیس کے 50اہلکاروں پر مشتمل ایک ٹیم گاؤں پہنچی تھی۔

دوبئے اور اسکے آدمیوں نے راستے روکنے کے لئے گاؤں کے باب الدخلہ ایک جے سی بی کھڑا کردیاتھا۔

جیسے ہی پولیس ٹیم موقع پر پہنچی مذکورہ گینگسٹرس نے متصل مکان کی چھت سے ٹیم پر فائیرنگ شروع کردی تھی۔

مذکورہ مجرمین جن کی تعداد کافی تھی پولیس ٹیم پر پتھر بھی پھینکے۔اس واقعہ میں متوفی پولیس جوانوں کو بے شمار گولیاں بھی لگی ہیں