پولیس ۔ وکلاء کشیدگی برقرار ، وکلاء کی ہڑتال جاری رہے گی

   

نئی دہلی 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وکلاء کی ہڑتال جاری رہے گی کیوں کہ دہلی ہائیکورٹ کے حکم پر وکلاء ۔ پولیس ملازمین کے تصادم کی وجہ سے تمام ضلعی عدالتوں میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔ وکلاء کی اسوسی ایشنس دہلی پولیس اور لیفٹننٹ گورنر انیل بائزل کے خلاف اتوار کے دن قرارداد داخل کرنے سے قاصر رہے جو رابطہ کمیٹی کے جنرل سکریٹری کے انکشاف کے بموجب ہڑتال ہنوز جاری رہے گی کیوں کہ بات چیت کے بعد ٹھوس اقدامات پولیس کارکنوں کو گرفتار کرنے کے لئے نہیں کئے گئے جنھوں نے وکلاء پر گولی چلائی تھی۔ چنانچہ مکمل ہڑتال اُس وقت تک جاری رہے گی جب تک کہ پرامن طریقہ سے دہلی کے تمام اضلاع کی عدالتوں میں کارروائی شروع نہ ہوجائے۔