ایک ڈاکٹر اور اسکا ڈرائیور ہلاک، دو ڈاکٹر زخمی
پونا۔ 17 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پونا کے رہنے والے ریڑھ کی ہڈی کے سرجن ڈاکٹر کیتن کھورجیکر اور ان کی موٹر کار کا ڈرائیور اور ان دونوں کے علاوہ دیگر دو ڈاکٹر بھی پونا۔ممبئی ایکسپریس وے پر اتوار کے دن رات میں تیلگاؤں کے قریب ایک تیز رفتار بس کی زد میں آگئے ۔ ڈاکٹر اور ان کا ڈرائیور اس حادثہ میں مارا گیا لیکن کھورجیکر کے ساتھ دو ڈاکٹر زخمی ہوگئے ۔ ڈاکٹر کیتن کی کار کا ایک ٹائر پنکچر ہوگیا تھا جسے سڑک کے کنارے ڈرائیور بدل رہا تھا کہ بس نے ٹکر ماردی ۔ بس کا ڈرائیور فرار ہے۔