پونے۔ کیرن گوساوی جو نارکوٹیک کنٹرول بیورو(این سی بی) کا آریان خان کیس میں گواہ ہے کوپونے پولیس نے گرفتار کرلیاہے۔ مذکورہ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ دھوکہ دہی کے ایک معاملے کے ضمن میں اس سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔
اس کے خلاف پولیس کی جانب تلاشی کا سرکولر جاری کرنے کے بعد سے وہ فرار تھا۔ حال ہی میں اس نے لکھنو کے پولیس اسٹیشن میں خود سپردگی کی ایک پیشکش کی تھی۔ تاہم اس کی درخواست کومسترد کردیاگیاتھا۔
گوساوی جو2اکٹوبر کے روز ممبئی کے ساحل پر کروز شپ میں این سی بی کے ہوئے دھاوے کا گواہ ہے اسوقت سرخیوں میں آیاتھا جب سوشیل میڈیاپر شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے ساتھ اس کی سیلفی وائرل ہوئی تھی۔
این سی بی کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد یہ سیلفی لی گئی تھی۔ملیشیاء میں ملازمت دلانے کاوعدہ کرتے ہوئے جعلسازی کرنے کاالزام میں 19مئی 2018کو فارس خانہ پولیس اسٹیشن میں درج ایک معاملے میں وہ مطلوب تھا۔
حال ہی میں خود کو گوساوی کاباڈی گارڈہونے کا دعوی کرنے والے ایک فرد نے گوساوی کے خلاف رشوت کے الزام عائد کئے تھے۔
اس کیس کے ایک او رگواہ پربھاکر سیال نے کہاکہ اس نے گوساوی کے فون پر سیام ڈسوزا سے ہورہی بات چیت کو سنا تھا